بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
^^^Click HERE^^^

بیماری بھی اللہ عزوجل کی ایک نعمت ہے۔ اور اس پر صبر کرنے کا اجر بھی۔ لیکن افسوس ہم اس نعمت کا شکر کرنے کے بجائے بے صبری دکھاتے ہوئے ایک بڑے اجر سے محروم ہو جاتے ہیں۔

آئیے احادیث مبارکہ سے دیکھتے ہیں کہ ایک ایک بیمار کو کیا کیا انعامات دئیے جاتے ہیں۔۔۔

 رسول اللہ   صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم  نے فرمایا کہ مسلمان کو کوئی رنج، کوئی دکھ، کوئی فکر، کوئی تکلیف، کوئی اذیت اور کوئی غم نہیں پہنچتا یہاں تک کہ کانٹا جو اسے چبھے مگر اللہ عزوجل ان کے سبب اس کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔


رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بخار کا ذکر کیا گیا تو ایک شخص نے بخار کو بُرا کہا۔ رسول اللہ  صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا بخار کو بُرا نہ کہو اس لیے کہ وہ گناہوں سے اس طرح پاک کر دیتا ہےجیسے آگ لوہے کی میل کو صاف کر دیتی ہے۔
امراض کے اسباب کیا ہیں؟ جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔۔۔



چونکہ آج ہر جگہ دھوکہ بازی کا راج ہے۔ یہاں تک کے انسانیت سے محبت کا دم بھرنے والے ڈاکٹرز اور حکیم بھی اس جرم سے پاک نہیں لیکن سارے ایسے نہیں ہوتے بلکہ میں بذات خود ایماندار اور مخلص ڈاکٹرز اور حکیموں کو جانتا ہوں سمندر میں جہاں صاف جانور ہوتے وہیں گندے جانوروں کی بھی کمی نہیں ہوتی۔۔۔
خیر اس بلاگ میں آپ کو تمام بیماریوں کے بارے میں 
معلومات فراہم کی جائے گی جیسا کہ
----------------------------------------------
مرض کی تعریف
تشخیص
وجوہات
اصول علاج
------------------------------
ان کی مدد سے آپ خود جان لیں گے کہ آپ کو بیماری کیا ہے؟ 
بیماری کیسے پیدا ہوئی؟
 علاج کس طرح کیا جائے؟

اگر آپ ان بیماریوں کا علاج جاننا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کر کے نسخے معلوم کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو نسخے ہم سے منگوا بھی سکتے ہیں۔  آپ بغیر گھبرائے اپنی پریشانی شئیر کر سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ عزوجل آپ کی پریشانی کو حل کرنے کی پوری پوری کوشش کی جائے گی۔۔۔

اُمید ہے کہ ہماری یہ کوشش آپ کو پسند آئے گی۔ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی ہمیں نوازکر ہماری دلجوئی فرمائیں گے۔۔۔

No comments:

Post a Comment